خادم اعلیٰ دس سال میں بھی صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکے: فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ نے بڑھکیں بہت ماریں، لیکن دس سال میں مسائل حل نہیں کرسکے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے ایک بار پھر شریف برادران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ملائشیا کی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوائی، تو ن لیگ والوں نے نریندرمودی کی نوازشریف کے ساتھ تصویر شیئرکردیان کا کہنا تھا ہ ملائشیا کی خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ پکڑ کر تصویر بنوائی، تو ن لیگ والوں نے نریندرمودی کی نوازشریف کے ساتھ تصویر شیئرکردی.ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے انڈیانا جونز کی ٹوپی اور لانگ بوٹ پہن کر بڑھکیں ماریں، پنجاب کے ہیلتھ منسٹر کی زیادہ توجہ پیراگون سٹی پر تھی، شہنشاہ اعظم نے اپنے کاروبار کے لیے بیرونی دورے کیے.فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 10 سال سے نگ ڈاکٹرزکا مسئلہ حل نہیں ہوا، کے پی میں صحت کے اندر جو کام ہوا، وہ کہیں نہیں ہوا، خادم اعلیٰ  دس سال میں مسائل حل نہیں کرسکے.انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے ڈاکٹرز کو شہری علاقوں سے زیادہ تنخواہیں دیں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کر کے انھیں ڈاکٹرزکے مسائل سےآگاہ کروں گا، صحت کے شعبے کو ان سے زیادہ کوئی اورنہیں سمجھ سکتا.

اپنا تبصرہ بھیجیں