چینی قونصلیٹ حملہ، پی ٹی آئی وزراء کا متاثرین کی امداد اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان

کراچی: تحریک انصاف کے وزراء علی زیدی اور فیصل واوڈا نے چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثاء اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کی امداد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شہید اہلکاروں کے ورثاء کو 5،5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، زخمی سیکیورٹی گارڈ جمن کو 3 لاکھ روپے انعام دیں گے۔بعدازاں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے جناح اسپتال کا دورہ کیا، علی زیدی نے چینی قنوصل خانے پر حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ کی عیادت کی، انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو تین لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں