وزیراعظم عمران خان نے کینسر سے لڑنے والی ننھی پرستار کی خواہش پوری کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ڈنمارک سے آئی ننھی پرستار سے ملاقات کر کے اُس کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔نمائندہ اے آر وائی عبد القادر کے مطابق علیزہ نامی بچی ڈنمارک کی رہائشی ہے اور وہ کافی عرصے سے عمران خان سے ملاقات کی کوششوں میں تھی۔علیزہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی تھی اور اُس نے متعدد بار ملنے کی خواہش کا اظہار بھی یا۔ کپتان کی ننھی پرستار گزشتہ دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی۔وزیر اعظم کو جب اطلاع ملی کہ اُن کی ننھی پرستار اسلام آباد میں موجود ہے تو عمران خان نے اہل خانہ کے ہمراہ علیزہ کو اپنی رہائش گاہ بنی گالہ مدعو کیا۔علیزہ اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملنے کے لیے والدین کے ہمراہ بنی گالا پہنچی تو وزیراعظم نے انہیں اندر بلا لیا اور اپنی پرستار سے ملاقات کر کے اُس سے بات چیت بھی کی۔ اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملاقات کے بعد علیزہ نے مسرت کا اظہار بھی کیا اور کپتان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں