اسلام آباد: پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا، یہ اپنی نوعیت کا اسلام آباد میں پہلا ڈرائیونگ لائسنس ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پہلی خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا، علی لیلیٰ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی رہنما ہیں۔علی لیلیٰ نے پندرہ سال پہلے ڈرائیونگ شروع کی، جب کہ انھیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ابھی ڈرائیونگ لائسنس ملا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2000 میں ان کے والد نے ڈرائیونگ سکھائی تھی۔علی لیلیٰ راولپنڈی میں آواز شی میل فاؤنڈیشن کی صدر بھی ہیں، وہ ڈرائیونگ سیکھنے کے بعد سے جڑواں شہروں میں بغیر لائسنس کے پندرہ سال تک گاڑی چلاتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں