70 سال کا ملبہ 100 دن میں صاف نہیں کر سکتے، علی زیدی

لاہور: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ 70 سال کا ملبہ 100 دن میں صاف نہیں کر سکتے، پہلے ملک کو بحرانوں سے نکالیں، پھر سب کا احتساب ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اس کے بعد سب کا احتساب کریں گے۔علی زیدی نے کہا کہ 29 تاریخ کو تمام اہداف کا بتائیں گے، کچھ چیزوں کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، کچھ ابھی باقی ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تھے تو معیشت کی حالت ٹھیک نہیں تھی، وزیرِ اعظم کو باہر جا کر جو کام کرنا پڑ رہا ہے وہ آسان نہیں ہے، ملک سے باہر جانے سے پہلے میں نے ہوم ورک کیا تھا۔علی زیدی نے کہا کہ دو ایم اوز میرے پاس یو اے ای سے بھی آئے ہیں، جب چیزیں کھلیں گی تو سب سامنے آ جائے گا۔