شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت سے این آر مانگا ہے۔یہ دعویٰ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ساتھ میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں جس عمران خان کو جانتا ہوں وہ کبھی این آر او نہیں دے گا‘ْیاد رہے کہ اس سے قبل بھی 12 نومبر کو شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھاکہ شہباز شریف حکومت سے این آر او مانگنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آصف زرداری نے جیل جانے کی تیاری کرلی کیونکہ انہیں وہاں جانے سے فرق نہیں پڑے گا۔اُن کا کہنا تھاکہ جس دن فالودے والے کا اکاؤنٹ کھلے گا، سب کو اصل حقیقت کا اندازہ ہوجائے گا، اسی طرح جس دن بھی ایک اقامہ کھلے گا سب کو اس کی حیثیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے، ماضی کے حکمرانوں نے نے مُردوں کو  بھی نہیں بخشا، آئندہ برس ایسے لوگ سیاسی منظر نامے میں کہیں بھی نظر نہیں آئیں گے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں