کراچی : خطرناک ٹارگٹ کلر سمیت تین ڈاکو گرفتار، آوان بم، اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد

کراچی : پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرکے مسعود کالا نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گارڈن پولیس نے دوسری کارروائی میں ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے مسعود کالا نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔اس حوالے سے پولیس نے تفصیلات بتائی ہیں کہ مسعود عرف کالا کے قبضے سے آوان بم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، دوران تفتیش ملزم نے مخالف جماعت کے عہدیدار سمیت5افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔اس کے علاوہ ملزم نے2012میں مخالف سیاسی جماعت کے انچارج کو بھی قتل کیا،گرفتار ملزم مسعود نے یہ واردات نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں کی تھی، فائرنگ سے سیاسی جماعت کے عہدیدار کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے ناظم آباد میں دو موٹر سائیکل سواروں کو مارنے اور رضویہ میں بھی ایک شخص کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتارملزم مسعود عرف کالا سےمزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں کراچی گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں نبیل اور آصف شامل ہیں، جن کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں