کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے جانے والا انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار

لاہور: کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے جانے والے ملزم کو انٹرپول نے گرفتار کر لیا، ملزم کو پولیس کی درخواست پر ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرپول نے پاکستانی انتظامیہ کی درخواست پر ملزم طاہر کو ملائیشیا میں گرفتار کر لیا، ملزم طاہر  اپنے دو کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے گیا تھا۔وزارتِ خارجہ نے بھی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم طاہر حسین اپنی بیوی اقرا کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بچے لے کر فرار ہوا تھا، غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ طاہر اور دیگر افراد کے خلاف درج کر رکھا ہے۔دریں اثنا وزارتِ خارجہ نے بھی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کر دیا، ملائیشیا میں گرفتار ملزم طاہر حسین کو جلد پاکستان لایا جائے گا۔ملزم کی بیوی اقرا مظفر نے اس موقع پر کہا کہ انصاف کی فراہمی پر وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود کی شکر گزار ہوں۔بچوں کی والدہ اقرا کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر حسین وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے گرفتار ہوا، یقین ہے اب انصاف ملےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں