فوج ہرطرح کے روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے:‌ آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ردالفساد کے باوجود روایتی جنگ کی تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے.پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  سیالکوٹ کور کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے سرمائی مشترکہ تربیتی مشقوں کامعائنہ کیاپاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سرحدوں پرمادر وطن کا بھرپور دفاع کریں گے.آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کی تیاریوں سےغافل نہیں، پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے،  فوج ہرطرح کے روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے.