ڈی جی آئی ایس پی آر کا سندھی کلچرل ڈے پر ٹویٹ

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سندھی یومِ ثقافت کی مبارک باد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کے ذریعے سندھی کلچرل ڈے پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ میں ایک خوب صورت تصویر بھی پوسٹ کی، جو سندھ کی ثقافت کے ساتھ ساتھ تاریخی اور تہذیبی رنگوں سے بھی مزین تھا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹویٹ میں یومِ ثقافت کی مبارک باد کے ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی درج کیا۔خیال رہے کہ آج سندھ بھر میں سندھی ٹوپی اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا اور اس موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔