چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں ایک بار پھر اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ کر لیا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپوزیشن سے رابطہ کریں گے۔وزیرِ اعظم سے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی تنظیمِ نو کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے رابطے میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی مشاورت ہوگی۔دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹ میں قائدِ ایوان شبلی فراز نے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم سے ملاقات میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پارلیمانی امور کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں