کون سے رکن پارلیمنٹ کے اثاثے کتنے ہیں؟

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے 17-2016 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، سینیٹر شیری رحمان 77 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے ساتھ سرِ فہرست نکلیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اراکینِ پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کے اثاثے سب سے زیادہ نکلے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے اثاثوں کی مالیت صرف 3 کروڑ 86 لاکھ ہے۔الیکشن کمیشن دستاویز کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 41 کروڑ، 15 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔حمزہ شہباز کی غیر زرعی اراضی کی مالیت 13 کروڑ 64 لاکھ سے زائد ہے، جب کہ زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ 797 سے زائد ہے، اور ان کے بینک اکاؤنٹ میں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔سابق وزیرِ ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کے اثاثوں کی کل مالیت 20 کروڑ، 97 لاکھ سے زائد ہے، جب کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم 17 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں