کراچی: دوبارہ تجاوزات لگانے پر کے ایم سی کا سخت آپریشن، تمام سامان ضبط

کراچی: دوبارہ تجاوزات لگانے پر کے ایم سی نے سخت آپریشن کرتے ہوئے رینبو سینٹر، پارکنگ پلازہ اور پریڈی اسٹریٹ پر کارروائی کے دوران ٹھیلے، پتھارے، کرسیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر کے مختلف مقامات پر انسدادِ تجاوزات مہم کے بعد دوبارہ تجاوزات لگنے پر کے ایم سی کو سخت ایکشن لینا پڑا۔کے ایم سی کی جانب سے جگہ گھیرنے والوں کو آخری وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔کے ایم سی کے عملے نے رینبو سینٹر، پارکنگ پلازہ اور پریڈی اسٹریٹ پر کارروائی کی، پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی، دوبارہ لگنے والی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔دریں اثنا آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی گرینڈ آپریشن کیا گیا، فٹ پاتھ اور جگہ گھیر کر گرل لگانے اور پارکنگ کو مسمار کر دیا گیا، کے ایم سی کی جانب سے جگہ گھیرنے والوں کو آخری وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں