سندھ میں موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے ٹریکر لگانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھجوا دی۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کے مطابق نئی موٹر سائیکل پر ٹریکر نہ ہوا تو رجسٹریشن نہیں کی جائے گی جبکہ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے موٹر سائیکل مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کراچی میں تمام موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے سے متعلق تمام اداروں کو پابند کیا جائے گازیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کہ قانون کا مقصد موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کو روکنا ہے، چھینی گئی موٹر سائیکل کو جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اویس شاہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سے سمری منظور ہونے کے بعد موٹر وہیکل بل میں ترمیم کی جائے گی جسے بعد میں سندھ اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں