وزیراعظم اہم امورپر سب سے مشاورت کرتے ہیں: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی  آر  میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم اہم امورپر سب سےمشاورت کرتے ہیں.تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی.وزیراعظم کی گفتگو سے کوئی ایک جملہ لینے سے پہلے ان کا مکمل بیان سن لینا چاہیےمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعظم کی گفتگو سے کوئی ایک جملہ لینے سے پہلے ان  کا مکمل بیان  سن لینا چاہیے.واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اداروں سے ان پٹ لیتے ہیں، البتہ فیصلہ وہ خود کرتے ہیں.یاد رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال، بھارت، افغانستان اور اندرونی و بیرونی خطرات پر تفصیل سے بات کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سیزلائن کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے، سیزفائرکی خلاف ورزی کاگراف تیزی سےاوپرجارہاہے، 2018 میں55 شہری شہید اور 300زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں