ڈی جی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ڈی جی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی خان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے گشت کرنے والی رینجرز کی ٹیم پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے کرنل ایوب اور سپاہی ریحان زخمی ہوئے۔