وزیرِ اعظم عمران خان اتوار کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم 9 دسمبر کو بروز اتوار کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اتوار کو شہرِ قائد کا ایک روزہ دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتائج اور عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتائج اور عوامی ردِ عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔ خیال رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے اختلافات سامنے آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم گورنر سندھ اور تحریکِ انصاف کے اراکینِ اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیں گے۔