قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا: قطری سفیر

اسلام آباد: قطری سفیر صقر بن مبارک نے کہا ہے کہ قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا، جس کے لیے قطری ویزہ مراکز جلد قائم کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قطر کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے قطری سفیر نے کہا کہ توانائی شعبے میں دونوں ممالک تعاون میں اضافہ کر رہے ہیں۔قطر، چینی کمپنیاں باہمی اشتراک سے سی پیک میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قطر اسکولوں سے باہر پاکستانی 10 لاکھ بچوں کو تعلیم فراہم کرے گا۔قطری سفیر صقر بن مبارک نے بتایا کہ قطر میں 40 ہزار پاکستانی اور 800 پاک، قطر مشترکہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔اس موقع پر وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ وہ دوہا فورم میں شرکت کے لیے رواں ہفتے قطر جا رہے ہیں، قطر، چینی کمپنیاں باہمی اشتراک سے سی پیک میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔