عمران خان بھارت کی دس معروف شخصیات میں شامل

نئی دہلی: یاہو انڈیا نے سال 2018 کی مشہور شخصیات کی سروے رپورٹ جاری کردی جس میں وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق یاہو انڈیا نے سال 2018 میں سب سے زیادہ بار سرچ ہونے والی شخصیات کی فہرست جاری کی جس کے مطابق بھارتیوں نے عمران خان کو بھی انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔سروے رپورٹ کے مطابق عمران خان کا نام 25 جولائی کے بعد ہزاروں بار سرچ کیا گیا جس کی وجہ سے اُن کا نام فہرست میں شامل ہے جبکہ نامور بالی ووڈ اداکار  دبنگ خان وزیراعظم پاکستان سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمران خان فہرست میں 10ویں نمبر پر رہے جبکہ سلمان خان نویں پوزیشن پر آئے۔یاہو کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پہلے، سری دیوی دوسرے، مودی تیسرے، تامل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلیٰ چوتھے، پریا پرکاش پانچویں، راہول گاندھی چھٹے، پریانکا چوپڑا ساتویں، اٹل بہاری واجپائی آٹھویں، سلمان خان نویں اور وزیراعظم عمران خان دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔یاد رہے کہ عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بھارت کو ساتھ مل کر چلنے اور جارحانہ پالیسی ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے مودی کو پیش کش کی تھی کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے۔