گوجرانوالہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پنجاب میں اہم کارروائی کرتے ہوئے لاٹری کے نام پر جعل سازی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں سائبر کرائم ونگ نے لاٹری کے نام پر جعلی سازی کے ذریعے شہریوں سے رقم بٹورنے والے دو ملزمان کو رفتار کرلیا۔انچارج سائبر کرائم آصف اقبال کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محبوب عالم اور مبارک علی شامل ہیں اور ملزمان سادہ لوح شہریوں سے لاٹری کے نام پر بینک کے ذریعے رقوم منتقل کرواتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں