ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، چیف جسٹس

کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، غریبوں کا بہت زیادہ استحصال ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے اعزاز میں صدر سپریم کورٹ بار نے عشائیہ دیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کے حقوق کی پامالی روکنے کی کوشش کریں گے، لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اعلیٰ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔پانی کی قلت کو واٹر بم کا نام دیتا ہوںچیف جسٹسچیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، پانی کی قلت کو واٹر بم کا نام دیتا ہوں، عدلیہ اور بار ایک دوسرے کی طاقت ہیں، انسانی حقوق کے معاملات پر جہاں ضروری ہوا ازخود نوٹس لیا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ججز زیادہ محنت کریں، بنیادی انسانی حقوق کے لیے ازخود نوٹس لیتا رہا، آبی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں پانی کی قلت کی صورت حال تشویشناک ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور بینچ کو مل کر فوری انصاف کے لیے کام کرنا ہے، بنیادی حقوق کا تحفظ اعلیٰ عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔