پاکستان اور چین کے درمیان آج دفترِ خارجہ میں مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان آج دفترِ خارجہ میں مذاکرات ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے ڈپٹی وزیرِ خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج دفترِ خارجہ میں پاکستان اور چین کے وزارتِ خارجہ کے حکام مذاکرات کریں گے، مذاکرات کے لیے ڈپٹی وزیرِ خارجہ چین آج وفاقی دار الحکومت پہنچیں گے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی چینی وفد سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چین مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی۔جب کہ چین کی جانب سے ڈپٹی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں ایک وفد مذاکرات میں شریک ہوگا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی چینی وفد سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ دو دن قبل پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں کے سلسلے میں چینی دستہ پاکستان پہنچا ہے، یہ مشقیں 3 ہفتے جاری رہیں گی، مشقوں کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے خصوصی آپریشنز کیے جائیں گے۔