کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی: شہرِ قائد میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، کراچی کے 3 صنعتی زونز کو گیس کی فراہمی 4 روز سے بند ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی دن سے جاری گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، شہرِ قائد کے تین صنعتی زونز کو گزشتہ چار روز سے گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں‌ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی میں کیپٹو پاور پلانٹ سے چلنے والے بڑے ایکسپورٹ کارخانے بند پڑے ہیں۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز میں فنی خرابی پر صنعتوں کو فراہمی بند ہوئی ہے۔دوسری طرف شہرِ قائد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی علاقوں‌ میں گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں‌ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موسم سرما شروع ہوتے ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے، چند علاقوں‌ میں پریشر کم جب کہ کہیں کہیں گیس کی فراہمی بالکل معطل ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں