مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: صادق سنجرانی

اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مسئلہ کشمیر یو این کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات میں کہی، اس دوران انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، عالمی اداروں نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عیاں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پاکستان سفارتی، سیاسی اور اخلاقی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔قائم مقام صدر کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی، سیاسی اور اخلاقی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دوسری جانب صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہا کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں