رفیق برادران ہی پیرا گون سوسائٹی کے اصل مالکان ہیں، قیصرامین بٹ کا عدالت میں بیان

اسلام باد : قیصرامین بٹ نے عدالت کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق ہی پیرا گون سوسائٹی کے اصل مالکان ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرپشن کے الزام میں نیب کی زیرحراست ملزم قیصرامین بٹ کا عدالت کو دیا گیا بیان سامنے آگیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ میں پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہوں اور خواجہ سعد رفیق کو گزشتہ35سال سے جانتا ہوں۔خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق نے1997میں میرا پارٹنر بننے کی خواہش ظاہر کی، سعد رفیق نے ندیم ضیا کو مجھ سے ملوا کر کہا کہ یہ کام کا بندہ ہے۔قیصرامین بٹ نے بتایا کہ سعد رفیق، سلمان رفیق، ندیم ضیا اور میں نے مل کر ڈیبونیئر کمپنی بنائی، ہم نے مل کرہاؤسنگ سوسائٹی کامنصوبہ بنایا جس کانام ایئر ایونیو رکھا گیا، بعد ازاں خواجہ برادران نے اپنےنام کاغذات میں سے نکلوا دیے، خواجہ برادران کے نام نکلنےسے میں اور ندیم ضیا برابرکے پارٹنربن گئے۔قیصرامین بٹ کا مزید کہنا ہے کہ سال2003میں کمپنی کا نام تبدیل کرکے پیراگون سوسائٹی رکھ لیا گیا، ہم نے پیراگون سوسائٹی کے کمرشل پلاٹوں کو فروخت کر کے14ارب روپے کمائے، سال2003میں پیراگون کو ٹی ایم اے سے سعد رفیق نے دباؤ ڈال کر رجسٹرڈ کرالیا۔قیصرامین بٹ کے مطابق سعد رفیق سیاسی اثرو رسوخ رکھتے ہیں لہٰذا سارے معاملات ان سے ہی ٹھیک کرائے، بعد ازاں خواجہ سعد رفیق نے کمپنی میں میرے شیئرز کم کرکے ندیم ضیا کے بڑھادیئے، جس کے بعد ندیم ضیا92فیصد کمپنی کے مالک بن گئے، کاغذات میں میں اور ندیم ضیا مالک ہیں مگر خواجہ برادران ہی پیراگون سوسائٹی کےاصل مالکان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں