نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کب ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کل شہبازشریف سے ملاقات کریں گے.تفصیلات کے مطابق میاں‌ نوازشریف اور میاں‌ شہبازشریف کی ملاقات کل صبح ساڑھے 10 بجے ہوگی، میاں‌ نوازشریف کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی گئی تھی.ملاقات میں سیاسی حکمت عملی اورزیرسماعت مقدمات پرتبادلہ خیال کیا جائے گاذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے یہ درخواست قبول کر لی گئی ہے، جس کے بعد کل یہ ملاقات کل ہوگی.موصولہ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں شریف خاندان اور خواجہ برادران کے خلاف مقدمات پربات ہوگی.اپوزیشن جماعتوں کے نیب کے خلاف تحفظات بھی زیر بحث آئیں گے، ساتھ ہی سیاسی حکمت عملی اورزیرسماعت مقدمات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا.ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے کل صبح‌ دونوں بھائیوں کی ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے.