پی آئی اے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں تباہ حالی کا شکار ہوئی

کراچی : پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور اقتدار میں پی آئی اے حال سے بے حال ہوئی، گزشتہ دس سال میں پی آئی اے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں، رہورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس سال میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور اقتدار میں ادارے کے پاس سب سے کم طیارے اورادارہ بھی سب سے زیادہ نقصان میں رہا۔اس حوالے سے دس سال میں ہونے والی قومی ائیرلائن کی تباہی کی آڈٹ رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔2013میں ن لیگ کی حکومت آنے پر پی آئی اے کے پاس 33 طیارے تھے جو حکومت جاتے جاتے صرف12رہ گئے، ن لیگ کی حکومت نے گزشتہ دس سال میں ڈرائی لیز پر سب سے زیادہ 20 طیارے حاصل کیے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لیگی حکومت نے اپنے پہلے سال میں صرف ایک طیارہ جبکہ پانچ سال میں پی آئی اے کے اپنے طیارے برباد کرکے صرف ڈرائی لیز طیاروں پر انحصار کیا گیا۔ ویٹ لیز پر لیگی حکومت نے بھی خوب مال کمایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں