شہلا رضا تھر میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کے دفاع پر کمر بستہ ہو گئیں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا سندھ کے پس ماندہ علاقے تھر میں پارٹی کی کارکردگی کے دفاع پر کمر بستہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پی پی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ لوگ تھر جا کر وہاں کا انفرا اسٹرکچر دیکھیں، دنیا کا سب سے بڑا آر او پلانٹ لگایا گیا ہے۔تھر میں بچوں کی اموات کی بڑی وجہ چھوٹی عمر میں شادی کا رواج ہے۔شہلا رضاشہلا رضا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھر کی خواتین کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے پاور پراجیکٹس کے کام کو بھی دیکھا جائے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ تھر میں بچوں کی اموات کی بڑی وجہ چھوٹی عمر میں شادی کا رواج ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کو خشک سالی کا سامنا ہے، ہم نے تھر کو قحط زدہ بھی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں