ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر رشوت لینے والا ایس ایچ او سپر مارکیٹ معطل

کراچی: 2 بے گناہ بھائیوں کی گرفتاری اور رشوت کےعوض رہائی کے الزام میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو معطل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سپر مارکیٹ کو دو بے گناہ بھائیوں کی گرفتاری اور رشوت لے کر رہائی کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔سپر مارکیٹ تھانے نے ایف بی ایریا میں گھر پر ہونے والی نجی پارٹی پر چھاپا مار کر 2 بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ نے رشوت لینے والے ایس ایچ او سہیل وگن کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا، جب کہ ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی نے ایس ایچ او کو کل رات عہدے سے ہٹا دیا تھا۔سپر مارکیٹ تھانے کی جانب سے ایف بی ایریا میں گھر پر ہونے والی نجی پارٹی پر چھاپا مارا گیا تھا، جس میں 2 بھائیوں کو حراست میں لے کر گھر سے 29 ہزار روپے اور زیورات لوٹے گئے تھے۔بھائیوں کو سپر مارکیٹ تھانے میں بند رکھا گیا، جنھیں ایک لاکھ 60 ہزار رشوت لے کر رہا کیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ کے ایکشن لینے پر پولیس اہل کاروں نے گھر پہنچ کر رقم واپس کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں