ضمنی انتخاب: سعد رفیق کی نشست پی ٹی آئی نے جیت لی

لاہور: خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار نے میدان مار لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب تحریکِ انصاف نے جیت لیا، اس نشست پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ملک اسد کھوکھر نے انتخاب لڑا۔ملک اسد کھوکھر نے 17579 ووٹ حاصل کر کے نشست اپنے نام کی جب کہ مسلم لیگ ن کے رانا خالد محمود 16892 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔2018 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی یہ نشست خواجہ سعد رفیق نے جیتی تھی، رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد انھوں نے صوبائی نشست چھوڑ دی تھی۔لاہور کے پی پی 168 کی نشست پر 83 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ ہوئی، آر ٹی ایس سسٹم کے تحت موصولہ نتیجے کے مطابق ملک اسد کھوکھر نے 17579 ووٹ حاصل کر کے نشست اپنے نام کی جب کہ مسلم لیگ ن کے رانا خالد محمود 16892 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ پی پی 168 کے لیے گیارہ امیدواروں نے انتخاب میں حصہ لیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔ الیکشن کے پُر امن انعقاد کے لیے رینجرز تعینات کی گئی ھی۔


اپنا تبصرہ بھیجیں