سو فیصد یقین ہے عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، عوام سے اپیل ہے وزیراعظم عمران خان سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کیے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنائیں۔مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔