تربت: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، چھ اہل کار شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے تربت کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا.پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے علاقے تربت میں آپریشن کیا. آپریشن بلیدہ  کے  علاقے میں  کیا گیا، فورسز نے بھرپور کارروائی کی، دوران آپریشن گاڑی دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی.بارودی سرنگ کے حادثے میں‌ چھ سیکیورٹی اہل کار شہید ہوگئے. آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے.آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں کرک کے رہائشی نائب صوبیدار گل شہادت، سپاہی انور، لکی مروت کے نائیک لعل خان، لودھراں کے نائیک ساجد، تونسہ شریف کے سپاہی محمد نواز، سیالکوٹ کے سپاہی سجاد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں