کراچی:گورنرہاؤس میں گیس بحران پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی پر غور

کراچی: گورنرہاؤس میں گیس بحران پر قابو پانے کے لیے اہم اجلاس ہوا، جس میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور، میاں محمدسومرو اور گورنرسندھ عمران اسماعیل سمیت صنعت کاروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کو 110 کے بجائے 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی پیشکش کی گئی، اس دوران صنعت کاروں کو وفاقی نمائندوں نے اعتماد میں لیا۔گورنر ہاؤس اجلاس میں 7 صنعتوں کے چیئرمین اور کراچی چیمبر کے صدر نے بھی شرکت کی۔صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کیپٹوپاور پلانٹ کو گیس فراہمی نئے فارمولے پر غور کیا گیا، سی این جی سے متعلق بھی نیافارمولا تیار کرنے کی کوشش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں