وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کا دوسرا اجلاس: زلفی بخاری کو شاباش مل گئی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، پہلے اجلاس کی طرح دوسرے میں بھی وزرا کی کارکردگی تسلی بخش قرار دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کے دوسرے خصوصی اجلاس میں بھی عمران خان نے پی ٹی آئی وزرا کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شکایات سیل، ٹیلنٹ بینک اور کالنگ پاکستان سروس شروع کی گئی۔اجلاس میں زلفی بخاری کو شاباش مل گئی، معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے وزیرِ اعظم کو 100 روزہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔زلفی بخاری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پہلی مرتبہ لا تعداد سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جب کہ شناختی کارڈ نائیکوپ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔