پی آئی اے سے200گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا، دیگر کو نوٹس جاری

کراچی : پی آئی اے سے200گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا، غیر حاضر ڈیلی ویجز ملازمین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئےادارے ے200گھوسٹ ملازمین کو فارغ کردیا، ان میں سے زیادہ تر ملازمین ڈیلی ویجز پر تھے جو عرصہ دراز سے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ڈیلی ویجز ملازمین کو نوٹسز بھی دیئے گئے اس کے باوجود بھی غیر حاضر رہے، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملازمین کو ادارے سے فارغ کیا گیا ہے، اس طرح سے پی آئی اے کو 30لاکھ روپے ماہانہ کی بچت ہوگی۔ذرائع کے مطابق گھوسٹ ملازمین کی حاضریاں لگوانے اور ان کی تنخواہیں جاری کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں، اس بدعنوانی میں جو بھی افراد ملوث پائے گئے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔