کراچی: خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، ملزم گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں شہری نے خاتون کو ہراساں کیا جو اُسے مہنگا پڑ گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل میں خاتون شاہراہ سے پیدل گزر رہی تھیں تو اسی دوران کار سوار اُن کے پاس آیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی پیش کش کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہراساں‌ کیا۔خاتون نے اپنے بیگ سے موبائل نکالا اور گاڑی کی ویڈیو بنائی ساتھ ہی گاڑی نمبر کو بھی واضح کیا تاکہ ملزم کی شناخت ہوسکے۔اے ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہمذکورہ شخص کی شناخت نبیل موسیٰ کے نام سے ہوئی جس سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ سوہائے عزیز کا کہنا تھا کہ خاتون نےہراساں کرنےوالےشخص کی ویڈیوبنائی اورپولیس کودی۔پولیس آفیسر نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق خاتون کو آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسرت کا اظہار کیا اور ملزم کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں