طالبان مذاکرات سے متعلق پاکستانی حکومت کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں: امریکا

واشنگٹن: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیا، امریکا حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تعاون سے طالبان مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ امریکی نمایندے زلمے خلیل زاد تمام فریقین سے ملے ہیں، مذاکرات کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ترجمان کے مطابق امریکی نمایندے زلمے خلیل زاد مزید ملاقاتیں بھی کریں گے، تاکہ مذاکرات کو حتمی شکل دیا جائے، خطے میں امن چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا تھا، خط میں امریکی صدر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ تھی۔