جعلی ویب سائٹ کے ذریعے 11 ہزار افراد کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے 4 افراد گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے 4 افراد گرفتار کر لیے، ملزمان لوگوں سے اب تک 1.6 ملین ڈالر ہتھیا چکے ہیں۔ملزمان ڈیڑھ ڈالر کے حساب سے ہر شہری سے رقم وصول کرتے تھے۔ایف آئی اےملزمان نے چینلز ٹائم نامی اٹلی کی جعلی کمپنی بنا رکھی تھی، نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ ہوتا تھا، 11 ہزار متاثرین کا ڈیٹا نکال لیا گیا ہے۔سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الغفار نے بتایا کہ ملزمان ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو دھوکا دیا کرتے تھے، ملزمان ڈیڑھ ڈالر کے حساب سے ہر شہری سے رقم وصول کرتے تھے۔ایف آئی اے کے مطابق کیس میں مزید ملزمان مفرور ہیں، گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، گرفتاریاں بلال ٹاؤن، ملیر، حیدری، ٹھٹھہ اور بفرزون سے عمل میں آئی ہیں۔