المدینہ ٹریول ایجنسی کا ہزاروں غریبوں کے ساتھ حج اور عمرے کے نام پر کروڑوں روپے کا فراڈ

رحیم یار خان کی ٹریول ایجنسی المدینہ ٹریول میں جعل ساز گروہ سرگرم ہو گیا ‘ حاجیوں اور خدام کے ویزوں کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے گئے

با اثر شخص سر عام جعل سازی کرنے میں سرگرم نظر آئے کراچی کے ایک نوجوان شہزاد شیخ نامی شخص سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا جبکہ شہزاد جیسے ہزاروں غریبوں سے حج اور عمرہ کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رحیم یار خان کی ٹریول ایجنسی المدینہ ٹریول میں جعل ساز گروہ سرگرم ہو گیا ‘ حاجیوں اور خدام کے ویزوں کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے گئے ۔ با اثر شخص سر عام جعل سازی کرنے میں سرگرم نظر آئے کراچی کے ایک نوجوان شہزاد شیخ نامی شخص سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا جبکہ شہزاد جیسے ہزاروں غریبوں سے حج اور عمرہ کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے گئے تفصیلات کے مطابق یہ باثر شخصیات کا پورا گروہ ٹریول ایجنسی کھول کر جعل سازی کرنے میں سرگرم ہے جنہیں رحیم یار خان کے قانونی اداروں کی سرپرستی بھی حاصل ہے ۔ دریں اثناءکراچی کے ایک نوجوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے المدینہ ٹریول ایجنسی کا اشتہار اخبار میں دیکھا اور انہیں فون کرکے خداموں کے ویزے کےلئے بات کی تو با اثر شخصیات نے بڑی چالاکی کے ساتھ کہا کہ خداموں کے ویزے لگ جائیں گے اور انہیں سعودی عرب بھیج دیا جائے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوسکا جعل سازوں کے گروہ نے ویزوں کے نام پر کراچی کے نوجوان شہزاد سے پاسپورٹ منگوائے اور دیگر دستاویزات منگوائے اور مختلف ذرائع کے ذریعے کبھی ایزی پیسہ اور کبھی موبی کیش کے ذریعے رقم بٹورنے لگے کبھی 10ہزار اور کبھی 20ہزار اس طرح کرتے کرتے کبھی فنگر لگوانے کبھی اسٹیمپ لگوانے تو کبھی میڈےکل کروانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹور چکے تاہم شہزاد نامی شخص کے زیادہ زور دینے پر با اثر شخصیات نے مزید اور رقم کا تقاضہ کیا اور کہا کہ ویزے تیار ہو چکے ہیں ٹکٹ کروانی ہے اس کے لیے بھی ایزی پیسہ کی رقم بھجوائی جائے تاہم شہزاد نامی شخص نے مزید رقم بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام بھیجی گئی رقم کے اندر اندر ہی تمام خداموں کے ویزے پورے کرکے بھیجو تو با اثر شخصیات نے ایک کے بعد ایک نیا جھوٹ اور فراڈ شروع کردیا اور کوئی ویزہ نہ لگ سکے اور کراچی کے نوجوان شہزاد نامی شخص کے لاکھوں روپے لوٹے گئے ۔ شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے لاکھوں روپے حاجیوں ‘ حج ‘ عمرہ اور خداموں کے نام پر لوٹے گئے میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ایسے با اثر اور فراڈ عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ مجھ جیسے ایسے ہزاروں لوگ ان با اثر شخصیات کے فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچ سکیں ۔ واضح رہے کہ نارو وال کا عبدالسلام نامی شخص جو ٹریول ایجنسی المدینہ کے نام پر ہزاروں لوگوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار کرچکا ہے تفصیلات کے مطابق یہ عبدالسلام نامی شخص جعلی ٹریول ایجنٹ بن کر لوگوں سے جھوٹ پر مبنی کہانیاں بنا کر ہزاروں لاکھوں روپے ایزی پیسہ اور موبی کیش کے ذریعے منگواتا رہا ہے یہ باثر شخص عبدالسلام نارو وال کا رہائشی لوٹنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اس با اثر شخص عبدالسلام کے خلاف قانونی ادارے سخت سے سخت کارروائی کریں اور اسے فوری طور پر سزا دی جائے تاکہ مزید غریب افراد عبدالسلام نامی شخص کی لوٹ مار سے بچ سکیں ۔