سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن کر ابھری

پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی ڈویژن کے پانچ اضلاع میں دس میں سے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جن میں جنوبی، کیماڑی اور ملیر میں یونین کمیٹی کے چیئرمینوں کی تینوں نشستیں بھی شامل ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیوہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد ان فاتحین میں شامل ہیں جنہوں نے صدر اور گڈاپ ٹاؤن میں یونین کمیٹی چیئرمین کی نشست جیت لی ہے۔

جماعت اسلامی نے وسطی اور شرقی اضلاع سے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی نے ایک نشست حاصل کی۔ ایک آزاد امیدوار کونسلر کی نشست بھی حاصل کرتا ہے۔