وزیراعظم کی سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور ویزے کے اجراء میں تیزی لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور ویزے کے اجراء میں تیزی لانے کی ہدایت

پاکستان

وزیراعظم کی سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور ویزے کے اجراء میں تیزی لانے کی ہدایت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں مذہبی تہواروں میں شرکت کے خواہشمند سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومت پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی ویزا سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آنے والے سکھ یاتری پاکستان کے مہمان ہیں۔

انہیں سال بھر منعقد ہونے والے سکھ تہواروں اور یاتریوں کو ویزوں کے اجراء کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں کو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور ان کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم نے نظام میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ویزا کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے ذریعے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزارت داخلہ نے اجلاس کو سکھوں کے لئے ویزا سہولیات، ویزا کے اجراء کے لئے درکار وقت کی مدت، کرتارپور راہداری کے انتظامی امور اور سکھوں کے سالانہ تہواروں کے بارے میں بریفنگ دی۔