پولیس نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں منشیات کی کارروائیاں کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا

لاہور: پنجاب پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں سرگرم منشیات فروش گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے مطابق لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں انسداد منشیات سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی میں ملوث 2 خواتین سمیت گینگ کے 5 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شہروز، شمیلہ، رفعت بی بی، محمد اکبر اور محمد افضل کے نام وں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف منشیات کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں تاہم پولیس نے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس اور ہیروئن بھی برآمد کی ہے۔

اس سے قبل رواں سال جون میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات سے بھرے کیپسول نگلنے والے شخص کو گرفتار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ملزم کے پیٹ سے چرس سے بھرے چار کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔