میاں بیوی دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو سر کرنے والے پہلے پاکستانی جوڑے بن گئے

لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیر اور انعم عزیر نیپال میں دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی جوڑے بن گئے ہیں۔

کوہ پیمائی کرنے والی کمپنی سیون سمٹ ٹریکس کے مطابق میاں بیوی کی جوڑی نے آج تین شیرپاوں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ چوٹی کو سر کیا۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری یہ جوڑا چوٹی سر کرنے والا پہلا پاکستانی جوڑا بن کر تاریخ رقم کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان احمد اور انعم کی شاندار کامیابی پر فخر محسوس کرتا ہے۔

حال ہی میں مناسلو کو سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔

جمعرات کو پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی اور سرباز خان نے بھی مناسلو چوٹی کی چڑھائی کامیابی سے مکمل کی تھی۔

دونوں کوہ پیماؤں نے بدھ کے روز کیمپ ٣ سے سر کرنے کی کوشش شروع کی تھی۔

کیانی نے مناسلو چوٹی کے ساتھ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے نو کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔