پاکستان
جے یو آئی (ف) کا یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان
اسلام آباد:(پاک آنلائن نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ جمعے کو ملک بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی۔
اسرائیل نے کئی دہائیوں میں اپنے سب سے خونریز حملے کے بعد اتوار کے روز غزہ پر حملہ کیا، جب حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی قصبوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 600 افراد ہلاک اور درجنوں کو اغوا کر لیا گیا۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حالیہ واقعے نے اسرائیل کے دفاعی نظام اور ان کے تکبر کو تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور تمام اسلامی ممالک موجودہ نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا موقف طے کریں۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرنے میں ہچکچاہٹ پر سوال
ہم ہمیشہ فلسطین کے کاز کی حمایت کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ تاہم بین الاقوامی برادری کو غریب فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔



