پاکستان
پنجاب میں ڈینگی کے 143 نئے کیسز رپورٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 143 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 52، راولپنڈی میں 47، ملتان میں 10، گوجرانوالہ میں 11، فیصل آباد میں 10، شیخوپورہ میں 3 جبکہ قصور، گجرات، چکوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور اور راجن پور میں ایک ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی۔
رواں سال کے دوران پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 5 ہزار 469 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاہور میں 2130، راولپنڈی میں 1561، ملتان میں 620، گوجرانوالہ میں 268 اور فیصل آباد میں 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت پنجاب بھر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 118 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 36 صرف لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر صاف ستھرا اور خشک ماحول برقرار رکھیں۔



