نگران وزیراعظم کی کپاس مقررہ قیمت پر خریدنے کی ہدایت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کی جانب سے مقررہ نرخ سے کم قیمت پر کپاس کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے کسان کو نقصان ات سے بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ پر کپاس کی خریداری کی واضح ہدایات دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی بھرپور فصل کا ہونا اچھی بات ہے لیکن اس کا فائدہ کاشتکاروں تک پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو اس حوالے سے نوٹس لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ بعض مقامات پر کپاس حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے کم نرخوں پر خریدی جا رہی ہے۔