اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سیل میں توسیع

راولپنڈی:(پاک آنلائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کی سیل میں توسیع کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران خصوصی عدالت کے جج سے اڈیالہ جیل میں اپنے سیل میں توسیع سے متعلق درخواست کی تھی۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات کے حکم پر پی ٹی آئی چیئرمین کی جیل سیل کو 35 فٹ سے بڑھا کر 60 فٹ کر دیا گیا ہے۔

آج کی سماعت میں سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن جج نے ان پر فرد جرم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

آج کی سماعت کے دوران کیس کے ملزمان کو چالان کی کاپیاں دی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے آج کی سماعت میں جج سے مزید دو درخواستیں کیں جن میں گھر کا کھانا اور ورزش کے لئے سائیکل شامل ہے۔

جج حسنات نے مبینہ طور پر کہا کہ جیل میں کھانے کی فراہمی جیل حکام کی ذمہ داری ہے جبکہ انہوں نے جیل مینوئل کے مطابق سابق وزیر اعظم کو سائیکل کی فراہمی جاری کی۔