توانائی کی بچت کے لئے بازار غروب آفتاب پر بند رہیں گے

نگران حکومت نے اعلان کیا ہے کہ توانائی کی بچت کے لیے مارکیٹیں اور مالز غروب آفتاب کے وقت بند رہیں گے۔

مارکیٹیں غروب آفتاب کے وقت بند ہوں گی، مارکیٹیں بند
توانائی کی بچت کے لئے بازار غروب آفتاب پر بند رہیں گے

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کے نئے اوقات کار کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے 15 فروری 2024 تک ہوگا۔

فیصلے پر عملدرآمد کی ذمہ داری چاروں صوبوں کی انتظامیہ کی ہوگی جبکہ مستقل قانون سازی کے لیے مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا نگراں حکومت مارکیٹوں کی جلد بندش کے حوالے سے چیمبرز فیڈریشن اور تاجر برادری سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسی طرح کا اعلان شہباز شریف کی حکومت نے بھی توانائی کے تحفظ کے منصوبے کے تحت رات 8 بجے مارکیٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اس منصوبے پر کبھی عمل درآمد نہیں کیا گیا لیکن نگراں حکومت ملک کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر بضد دکھائی دیتی ہے۔