مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ماہ اسلام کا آغاز پیر (18 ستمبر) سے ہوگا اور عید میلاد النبی 29 ستمبر کو ہوگی۔
یہ اعلان اسلام آباد میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور ماہرین موسمیات نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر صاف ہے، ملک میں کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کا کوئی ثبوت موصول نہیں ہوا۔
وزارت مذہبی امور نے بعد میں اس کا اعلان کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی محمد اقبال نعیمی، مفتی عبدالسلام جلالی، علامہ مصطفی حیدر نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔
دنیا بھر کے مسلمان اسلامی قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے 12 ربیع الاول کو پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت کا جشن مناتے ہیں، جسے عربی میں میلاد النبی کی تعطیل کے نام سے جانا جاتا ہے۔