سیکریٹری تعلیم سندھ کمیٹی کی سربراہی کریں گے
کراچی: میٹرک کے نتائج میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے نے سندھ حکومت کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی جس کے بعد تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری تعلیم سندھ کریں گے۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا مقصد مستقبل میں نتائج سے چھیڑ چھاڑ کی روک تھام کے لیے سفارشات فراہم کرنا ہے۔
انکوائری 14 روز میں مکمل کی جائے گی جس کی حتمی رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کی جائے گی۔